The Death
The Death. ایک دن ایک رات یا ایک لمحہ ایسا آ تاہے جو آ پ سے آ پکے ہی اندر انسان کو بدل ڈالتا ہے ۔ہم انسان لاکھ یہ چاہیں کہ ہم نے نہیں بدلنا لیکن یہ دنیا کا اصول ہے یہاں جمود صرف مرنے والے کے لیے ہے ۔زندگی چاہے کتنے لوگ کہیں کہ میرے لیے رک گئی ہے لیکن زندگی چلتی رہتی ہے ۔بس زندگی گزارنے کے انداز بدل جاتے ہیں ۔ ہم سب ایک ٹرین میں ہیں لیکن ہم سب کے سٹیشن مختلف ہیں ۔ہمارا جب کوئی اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ یہ دنیا ایک ٹرین کی ہی طرح ہے یہاں پہ جو آ ج گیا ہے ہم نے بھی جانا ہے ہم بھی اسی قطار میں کھڑے ہیں ہم بھی اسی ٹرین میں ہیں بس جو پہلے چلا گیا ہے اس کا سٹیشن پہلے آ گیا ہے وہ پہلے اپنی منزل کی طرف پہنچا ہے اور ہماری منزل ابھی نہیں آئی لیکن۔ آ ئے گی زرور۔ اس لیے ہمیں آ خرت کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ جب کسی کا سٹیشن آ تا ہے تو اسے اترنا ہی پڑتا ہے ۔اب یہ ہم پر ہے کہ اگر ہمارا سٹیشن آ جائے تو کیا ہم اس کے لے تیار ہیں کہ نہیں کیونکہ ابھی زندگی چل رہی ہے اور ہم اسکو درست کر سکتے ہیں ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہے ۔ Think before it's too late. ...